ایل این جی

ایل این جی کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی

مکوآنہ (گلف آن لائن)ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آئل کمپنیزایڈوائزری کمیٹی، اوگرااورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 6241000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7353000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں،

مارچ میں ملک میں 663000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 8 فیصدکم ہے، گزشتہ سال مارچ میں 719000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، فروری میں 628000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی جومارچ میں بڑھ کر663000 ٹن ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں