چینی وزارت خارجہ

امریکا سائبر سیکورٹی کے تحفظ کی بجائے اپنی سائبر بالادستی کا تحفظ کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(گلف آن لائن) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا سائبر سیکورٹی کے تحفظ کی بجائے اپنی سائبر بالادستی کا تحفظ کرتا ہے ۔ منعقدہ پریس کانفرنس میں ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے ایک صحافی نے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین سیسوال کیا کہ ایلون مسک کے مطابق امریکی حکومت ٹویٹر صارفین کے نجی پیغامات پڑھ سکتی ہے۔

اس پرچین کا کیا تبصرہ ہے؟ چینی ترجمان نے کہا کہ امریکا طویل مدت سے یورپی ممالک کے رہنماوں کے فون کالز کی نگرانی کرتا آرہا ہے۔ حال ہی میں پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات سے بھی یہ بات ظاہر ہوئی کہ وہ اتحادی ممالک کی بڑے پیمانے پر نگرانی کرتا ہے ۔اس لیے یہ بات بالکل بھی بعید از قیاس نہیں ہے کہ امریکا سوشل میڈیا صارفین کے نجی ڈیٹا کی نگرانی کرتا ہے۔ امریکا سائبر سیکورٹی کے تحفظ کی بجائے اپنی سائبر بالادستی کا تحفظ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں