راگھو جوئل

میرے پاس کسی سے بھی تعلق بنانے کیلئے وقت نہیں،اداکار راگھو جوئل

ممبئی (گلف آن لائن)بھارتی ڈانسر، کامیڈین اور اداکار راگھو جوئل نے ساتھی اداکارہ شہناز گل سے ڈیٹنگ کی خبروں کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے تازہ انٹرویو میں راگھو جوئل نے کہا کہ میرے پاس کسی سے بھی تعلق بنانے کیلئے وقت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں فلم ‘کسی کا بھائی، کسی کی جان’ کی ساتھی اداکارہ شہناز گل کو ڈیٹ نہیں کر رہا ہوں۔

راگھو جوئل نے یہ بھی کہا کہ بہت مصروف ہوں، میرے پاس سیٹ پر کسی کے لنک اپ ہونے کا وقت ہی نہیں ہے، میں تو فلم کرنے آیا ہوں۔سلمان خان کی نئی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان ‘ میں راگھو جوئل اور شہناز گل ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔فلم کی پروموشن کے دوران ایک موقع پر سلمان خان نے شہناز گل سے کہا کہ ‘موو آن کرجائو’، اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں کر گئی ہوں۔اس پر مداحوں کو لگا کہ سلمان خان راگھو اور شہناز گل کا ذکر کر رہے ہیں اور قیاس آرائی کی جانے لگی کہ شاید دونوں کے درمیا ن کچھ چل رہا ہے۔

راگھو جوئل نے انٹرویو کے دوران کہا کہ انٹرنیٹ کی چیزیں مجھ تک نہیں آ پاتی ہیں، مجھے نہیں پتا کہ وہ سچ ہے یا جھوٹ ہے؟ جب تک میں خود وہ دیکھ نہ لوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں فلم کیلیے آیا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے بطور اداکار، ڈانسر اور ہوسٹ کے دیکھیں، میرا کام بولے۔اداکار کا کہنا تھاکہ باقی سب کچھ چیزیں ہیں، میں ڈبل شفٹ میں کام کرتا ہوں، اس وقت میری حالت ایسی ہے کہ میرے پاس ان سب چیزوں کیلیے وقت ہی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں