زرعی و دیہی اصلاحات

گزشتہ سال چین میں زرعی و دیہی اصلاحات و ترقی میں نمایاں پیش رفت

بیجنگ (گلف آن لائن)گزشتہ سال چین میں زرعی و دیہی اصلاحات و ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی,۔ ملک بھر میں اناج کی کل پیداوار 687 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ چینی میڈیا کے مطا بق چین کے شعبہِ زراعت کی فیوچر آوٹ لک رپورٹ 2022-23 جاری کی گئی۔رپورٹ میں سال 2022 میں اٹھارہ اہم اقسام کے زرعی مصنوعات کی مارکیٹ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چین میں زرعی و دیہی اصلاحات و ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔شعبہِ زراعت نے وبائی صورتحال ، قدرتی آفات اور عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے منفی اثرات زائل کر کے ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے مستحکم بنیاد فراہم کی ۔ ملک بھر میں اناج کی کل پیداوار 687 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے ، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چین کی وزارت زراعت و دیہات کے متعلقہ ماہرین کے مطابق ۲۰۲۳ میں چین میں اناج کی پیداوار میں مستحکم اضافہ برقرار رہے گا اور کل پیداوار 694 ملین ٹن ہونے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں