فائونڈر گروپ

فروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں11.6فیصد کمی تشویشناک ہے’فائونڈر گروپ

لاہور (گلف آن لائن)فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے ادارہ شماریات کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق ماہ فروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں11.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے جس سے اشیاء مہنگی ہونے کے باعث ملکی برآمدات کمی کاشکار ہیں۔خادم حسین نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ سے ہی ملکی برآمدات اور روزگار کے ذرائع میں اضافہ ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

فائونڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ٹیکسٹائل صنعت میں بڑے پیمانے پر ملازمتیں کم ہوئیں ہیںادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق صنعتی پیداوار میں سست روی میں نمایاں حصہ ٹیکسٹائل سیکٹر کا رہا ہے ۔کیونکہ اس سیکٹر کی پیداوارمیں دوہرے ہندسے میں کمی ہوئی ہے ۔جبکہ آنے والے ماہ میں برآمدات میں مزید کمی کا امکان ہے ۔رواں مالی سال میںبڑی صنعتوں کی پیداوارمسلسل 6 مہینے سے کمی کا شکار ہے جس سے معاشی نمو میں کمی کا عندیہ ملتا ہے ۔بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافوں سے پیداوری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں