اسٹاک مارکیٹ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے حصص میں اضافے ہوا ہے جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 508.48 پوائنٹس یا 1.26 فیصد اضافے کے ساتھ 41 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 499.34 پوائنٹس سے ہوا اور وہاں سے کچھ پوائنٹس میں اضافے کے ساتھ یہ 41 ہزار 86.67 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔فرسٹ نیشنل ایکویٹیز کے بانی علی ملک نے کہا کہ اینگرو کارپوریشن کی طرف سے اعلان کردہ 4 سو فیصد ڈیویڈنڈ نے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں اہم کردار ادا کیا۔

اینگرو کارپوریشن نے دن کے آغاز میں اسٹیک ہولڈرز کے لیے 40 روپے کے ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا جس کے بعد اس کے حصص کی قیمت میں 5.79 فیصد کا اضافہ سامنے آیا۔

علی ملک نے کہا کہ مارکیٹ کے برے دن گزر چکے ہیں اور بالآخر سرمایہ کار مارکیٹ میں واپس آگئے ہیں، گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل گراوٹ کے بعد اب معیشت میں استحکام اور خلیجی ممالک کی طرف سے مثبت ردعمل نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں