گلوبل امیج میپ

چین کی جانب سے مریخ کا”گلوبل امیج میپ” جاری

بیجنگ(گلف آن لائن)چین کی جانب سے مریخ کا”گلوبل امیج میپ” جاری کر دیا گیا۔چینی میڈیا کے مطابق چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز نےمشترکہ طور پر چین کا پہلا ” مارس گلوبل امیج میپ”جاری کیا، جو مریخ کی تحقیقاتی انجینئرنگ اور سائنسی تحقیق کے لئے بہتر معیار کا بنیادی نقشہ فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ نومبر ۲۰۲۱ سے جولائی ۲۰۲۲ تک آٹھ ماہ کے دوران تیانوین-1 مشن کے آربیٹر میں موجود کیمرے نے ۲۸۴ ریموٹ سینسنگ تصاویر لیں اور مریخ کی سطح کی گلوبل کوریج حاصل کی۔ مریخ کے رنگین تصویری نقشے کے لیے زمینی ایپلی کیشن سسٹم نےحاصل کردہ ۱۴ ہزار ۷۵۷ تصاویر پر مشتمل ڈیٹا سے مدد لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں