روزگار

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں روزگار کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی

بیجنگ(گلف آن لائن)رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں روزگار کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی۔

چین کی وزارتِ انسانی وسائل وسماجی تحفظ کے مطابق جنوری سے مارچ تک شہروں میں 2.97 ملین نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔مارچ میں چین کی قومی شہری بے روزگاری کی شرح 5.3 فیصد تھی اور روزگار کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی۔

روزگارمیں استحکام کے لیےچین نے پالیسیز اور اقدامات کو ایڈجسٹ اور بہتر کیا گیا مثلاً، کالج کے فارغ التحصیل افراد کے روزگار کو فروغ دیا گیا اور ملازمت میں مشکلات کا سامنا کرنے والے گروپس کی مدد کی گئی ۔ دس محکموں کے ساتھ مل کر روزگار میں معاونت کی ماہانہ سرگرمیاں انجام دی گئیں اور 38 ملین ملازمتیں فراہم کی گئیں.

اس کے علاوہ ان لوگوں کے روزگار میں استحکام کی کوششوں کو تیز کیا گیا جنہیں غربت سے نکالا گیا تھا۔مارچ کے آخر تک غربت سے نجات حاصل کر کے کام کرنے والوں کی تعداد 30.74 ملین ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں