محمد خان بھٹی

سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پرسماعت

لاہور (گلف آن لائن) لاہورہائیکورٹ میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی رہائی کے لئے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے پنجاب حکومت اور اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔جسٹس وحید خان نے محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

وکیل درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ محمد خان بھٹی اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں،اینٹی کرپشن نے تفتیش مکمل کرلی اور کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔درخواست گزارکو مزید سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے،استدعا کی گئی کہ محمد خان بھٹی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں