حنیش قریشی

تمام شعبوں میں خواتین کو آگے بڑھنے میں مسائل درپیش ہوتے ہیں،اداکارہ حنیش قریشی

کراچی (گلف آن لائن)سینئر اور معروف اداکار فیصل قریشی کی بڑی صاحبزادی اداکارہ حنیش قریشی نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں خواتین کو آگے بڑھنے میں مسائل درپیش ہوتے ہیں اور ان سے متعلق کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ ‘کاسٹنگ کائوچ’ کی بات والد کو بھی بتا سکتی ہیں۔حنیش قریشی نے رواں برس فروری میں شارٹ ٹیلی فلم ‘نقاب’ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا،

اس سے قبل وہ ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی تھیں۔حنیش قریشی ماڈلنگ اور اداکاری کے علاوہ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں اور ایک بہت ہی بڑی کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر ملازمت کرتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں معروف والد کی بیٹی ہونے کے ناطے پیش آنے والی مشکلات اور ملنے والی سہولتوں سمیت دیگر مسائل پر کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ انہوں نے پیشہ ورانہ زندگی میں کس قدر مشکلات کا سامنا کیا۔

فیصل قریشی کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی پہلی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی اور کسی وجہ سے ان کے والدین کی شادی نہیں چل سکی لیکن وہ اپنے والد کی دوسری شادی پر سب سے زیادہ خوش تھیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والد کی شادی پر والد کا ‘گروم فرینڈ’ بنی ہوئی تھیں۔حنیش قریشی کا کہنا تھا کہ جب میاں اور بیوی کی شادی مختلف وجوہات کی بنا پر نہ چل پا رہی ہو تو انہیں علیحدگی اختیار کرلینی چاہیے اور یہ کہ دوسری شادی کرنے میں کوئی برائی نہیں۔انہوں نے سوتیلی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ والد کے دوسری بیوی کے بچوں کو اپنے بچے ہی مانتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں