اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ تیرہ جماعتی حکومتی اتحاد کی جانب سے پنجاب و پختونخوا میں انتخاب کیلئے پیسے نہ دینے کی اصل وجہ کیا ہے ۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ پی ڈی ایم کو ”نوٹوں” کی نہیں ”ووٹوں” کی شدید قلت کا سامنا ہے، حکومت کہتی ہے کہ الیکشن کروانے کے لئے 21 ارب نہیں ہیں۔
اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ پی ڈی ایم کے دعوؤں کی حقیقت خود حکومتی اعداد و شمار بیان کر رہے ہیں، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں حکومت ان 515 ارب کے اخراجات کی منظوری دے چکی ہے جو بجٹ میں نہیں تھے۔ اسدعمر نے کہاکہ ان 515 ارب میں سے 349 ارب مد میں تبدیلی کر کے جبکہ 166 ارب اضافی گرانٹ کی صورت میں شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پس ثابت ہوا کہ حکمران اتحاد کو اصل مسئلہ ”نوٹوں” کی نہیں ”ووٹوں” کی کمی کا درپیش ہے۔