میاں خرم الیاس

روپے کی گرواٹ معیشت کیلئے خطرناک ہے،ڈالر کی اونچی اوڑان پر قابو پانا ضروری ہے ‘میاں خرم الیاس

لاہور (گلف آن لائن)چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے روپے کی قدر میں کمی او راوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں2روپے اضافہ کے بعد291روپے پرپہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے اور معاشی ہیجانی کیفیت سے نکلنے کیلئے ڈالر کی اونچی اوڑان پر قابو پانا ضروری ہے ،

ڈالر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ دی ہے،ڈالر کی اونچی اوڑان میں روپے کی گرتی قدر انتہائی خوفناک ہے ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے بیرونی قرضوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوجاتا ہے ، روپے کی قدرمیں کمی ڈالر میںتاریخی اضافہ معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے،روپے کا زوال کئی سالوں کی ترقی کو ختم کردے گا۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سہیل اکبر،احسن منیر چاولہ وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ روپے کی گراوٹ معیشت کیلئے خطرناک ہے ۔

ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد غیر ملکی قرضوں میں اربوں روپے اضافہ ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والا درآمدی خام میٹیریل بھی مہنگا ہورہا ہے جس سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کے ساتھ ساتھ بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں کمی سے ملکی برآمدات میں بھی کمی سے تجارتی خسارہ بڑھے گا۔اس لیے حکومت ڈالر کو کنٹرول اور روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں