وزارت توانائی

ملک میں ایک برس کے دوران 230 ارب روپے کی بجلی چوری کا انکشاف

مکوآنہ (گلف آن لائن)ملک میں ایک برس میں 230 ارب روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت توانائی کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کے لائن لاسز 113 ارب روپے تک پہنچ گئے اور دسمبر 2022 تک گردشی قرضوں کا بوجھ 2536 ارب روپے ہوگیا ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق پاکستان کا حالیہ برس میں گردشی قرضہ 343 ارب روپے رہا۔وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھاری نقصانات والے فیڈرز کی نجکاری کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں