اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنے رویہ میں لچک پیدا کرنا ہوگی، ان کے مطالبات ایسے ہیں جنہیں من و عن ماننا مشکل ہے۔
جمعہ کو پارلیمنٹ میں مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے مذاکرات کیلئے مطالبات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنے رویہ میں لچک پیدا کرنا ہوگی، اس کے مطالبات من و عن تسلیم کرنے میں مشکلات ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کی طرف سے تجاویز تیار کی گئی ہیں، بات چیت کینتائج کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔