اندراج مقدمہ

مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی (گلف آن لائن) کراچی کی مقامی عدالت نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کا الزام میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ملیر کورٹ میں مقامی عدالت کے روبرو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو دھمکیاں دینے کا الزام میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔ نون لیگ کے وکلا نے موقف دیا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے مسترد کی جائے۔ درخواستگزار کے وکیل محمد خالد ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مریم نواز اور رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ مدعی نے ایف آئی آر کیلئے پولیس سیرابطہ کیا لیکن درخواست ہی وصول نہیں کی گئی۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں