ایمان علی

شوہر کینیڈین ہیں،پاکستان چھوڑ کر جانے کا سوچ رہی ہوں ‘ ایمان علی

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ مارننگ شو کی ہوسٹنگ نہیں کرنا چاہتی، فالتو لوگوں کی تعریف نہیں کرسکتی، مارننگ شو میں فالتو لوگوں کی تعریف کرنی پڑتی ہے۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے ایمان علی نے کہا کہ میں ماضی میں شیف بننا چاہتی تھی اور مجھے کھانا بنانے کا بہت شوق ہے، میں نئی ڈیشز بناتی ہوں ، میں نے گیارہ سال کی عمر میں پہلی ڈیش بلوچی کڑاہی بنائی تھی ، جو مجھے پاپا نے بنانی سکھائی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ میں پاکستان چھوڑ کر جانے کا سوچ رہی ہوں، میرے شوہر کینیڈین ہیں ، تو جہاں میرے وہ، وہاں میں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے مجھے اس لئے چڑ ہے کیوں کہ وہاں پر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے انٹرویو ز کی فضول باتیں وائر ل ہوجاتی ہیں اور اہم باتیں رہ جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں