عمران خان

پاکستان میں جمہوریت کا خاتمہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہے ہیں’عمران خان کی پرویز الٰہی کے گھر چھاپے کی شدید مذمت

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر پر غیر قانونی چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں خواتین اور فیملی ممبرز کا احترام نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان میں جمہوریت کا خاتمہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہے ہیں۔ آئین، سپریم کورٹ کے فیصلوں یا عوام کے بنیادی حقوق کا کوئی احترام نہیں ،جنگل کا قانون اور فاشزم پی ٹی آئی کے حوصلے پست کرنے اور کچلنے کے لندن پلان کا تمام حصہ۔

انہوں نے میرے گھر پر حملہ کیا اور اب یہی کچھ بدمعاشوں اور ہینڈلرز کے ذریعے پرویز الٰہی کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ ایسی بربریت مشرف کے مارشل لا میں بھی نہیں دیکھی تھی۔ کیا ریاست نے لٹیروں اور پیسے والوں کے گھروں میں گھسنے کی جرات کی ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں