عبد القادر پٹیل

منکی پاکس کا ابھی تک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، مشتبہ کیسز کے سیمپلز نیگٹو آئے ، وزیر صحت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ منکی پاکس کا پاکستان میں ابھی تک ایک کیس رپورٹ ہوا جس کا متاثرہ شخص صحت یاب ہو چکاہے، مشتبہ کیسز کے 22سیمپل بھیجے تھے جوسب نیگیٹو نکلے ہیں، منکی پاکس کا پاکستان میں کوئی کیس اب نہیں ہے۔ منگل کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ منکی پاکس کا مریض پمز ہسپتال میں زیر علاج رہا تھا۔ الحمد اللہ مریض کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور وہ اب صحت یاب ہو چکا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ ہسپتال کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ انہوں نے بہترین اقدامات کیے۔ حکومت عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ہمارے تمام اداروں ہر قسم کی وباؤں اور بیماریوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منکی پاکس کے حوالے سے تمام ایئرپورٹس اور داخلی اور خارجی راستوں پر ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہوا ہے، صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے۔منکی پاکستان سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں