خضر عدنان

اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خضر عدنان انتقال کر گئے

تل ابیب(گلف آن لائن)اسرائیلی جیل حکام نے بتایا ہے کہ فلسطینی قیدی خضر عدنان کا 87 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد اسرائیلی جیل میں انتقال ہوگیا ۔ خضر عدنان کا تعلق فلسطینی گروپ اسلامی جہاد سے تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایا کہ خضر عدنان نے طبی ٹیسٹ کرانے اور طبی علاج کروانے سے انکار کر دیا تھا۔

خضر عدنان اپنے سیل میں بے ہوش پائے گئے۔اپنی ناجائز قید کے خلاف بھوک ہڑتال کرکے جان دے دینے والے خضر کے حوالے سے اسلامی جہاد نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ہماری لڑائی جاری ہے۔ دشمن ایک بار پھر جان لے گا کہ اس کے جرائم کا جواب دیا جائے گا۔ ہماری مزاحمت پوری طاقت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں