ٹوری بووی

امریکی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹوری بووی 32 سال کی عمر میں چل بسیں

لندن ( گلف آن لائن) امریکہ سے تعلق رکھنے والی خاتون اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹوری بووی 32 سال کی عمر میں چل بسیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوری بووی امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔رپورٹس کے مطابق حکام 30 سال کی ایک خاتون کی خیریت جانچنے کے لیے گئے تھے جسے کئی دنوں سے دیکھا نہیں گیا تھا اور نہ ہی ان کے بارے میں کچھ سنا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ٹوری بووی کی موت کو مشکوک قرار نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تفتیش کی جا رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کھیلوں سے جڑی شخصیات نے ٹوری بووی کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوری بووی نے 2016 کے ریو اولمپک گیمز میں سونے، چاندی اور کانسی کا میڈل جیتا تھا، انہوں نے 2017 کی ورلڈ چیمپین شپ میں 100 میٹر ریس اور ریلے میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔رپورٹس کے مطابق ٹوری بووی نے آخری مرتبہ جون 2022 میں مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں