آمنہ الیاس

آمنہ الیاس کو منی سکرٹ میں ویڈیو اپلوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کراچی (گلف آن لائن)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس مختصر لباس میں ویڈیو شیئر کر کے تنقید کی زد میں ہیں۔آمنہ الیاس سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور سوشل میڈیا اکانٹ پر اکثر اوقات ہی اپنی نت نئی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔لاس اینجلس میں چھٹیاں گزارنے کی غرض سے موجود آمنہ الیاس نے اب سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں منی سکرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آمنہ الیاس کی جانب سے منی سکرٹ میں ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ایک انسٹا گرام صارف نے اداکارہ کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مسلمان لڑکیاں اس قسم کے لباس میں اچھی نہیں لگتیں جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اگر آپ کے پاس پورے کپڑے خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں تو میں آپ کو کپڑے خرید کر دے دیتا ہوں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں