اسلام آباد ( گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ آئین میں 90 روز کے بعد نگران حکومتیں قائم نہ رہنے کی کوئی پابندی نہیں۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ 2008میں خیبر پختونخواہ اسمبلی ٹوٹنے کے بعد نگران حکومت 90 روز سے زائد موجود رہی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آئینی اور سیاسی معاملات کا پائیدار حل مزاکرات میں ہی سمجھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات سے متعلق مذاکرات کی ناکامی کا زمہ دار عمران خان ہے۔
انہوںنے کہاکہ تمام اداروں کو آئین کی طے شدہ حدود و قیود میں رہنا چاہیے ۔نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آئین ساز ادارہ پارلیمنٹ ہی سب سے بالادست ہے، آئین عوام کے منتخب نمائندوں نے بنایا، عوامی نمائندگان ہی ترمیم کا حق رکھتے ہیں۔نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ماضی میں اعلیٰعدلیہ نے آئین شکنوں کو عدالتی تحفظ فراہم کیا، انتخابات کا انعقاد حکومت نہیں الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے