ممبئی ( گلف آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ میٹ گالا میں شرکت کے سبب پہلی بار اپنی 6ماہ کی بیٹی راہا سے اتنا دور رہی ہیں۔حال ہی میں میٹ گالا میں ڈیبیو دینے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راہا سے پہلی بار مسلسل 4دن دور رہنے سے متعلق بات کی ہے۔
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا میں شرکت کے دوران میک اپ سے قبل بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی 6ماہ کی بیٹی سے پہلی بار اتنا دور ہیں، وہ اس سے قبل زیادہ سے زیادہ 24گھنٹے، ایک دن ہی دور رہی ہیں۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ میٹ گالا میں شرکت کے دوران ملک سے باہر ہونے کے سبب صبح بیدار ہوتے ہی سب سے پہلے اپنی بیٹی سے ویڈیو کال کرتی ہیں۔عالیہ بھٹ نے بتایا کہ اور یہ ویڈیو کال صرف چند سیکنڈز کی ہوتی ہے۔