وزیر اعظم شہباز شریف

شہباز شریف کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دور ان چھ جوانوں اور شہری کی شہاد ت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ( گلف آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مسلم باغ, بلوچستان کے ایف سی کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے چھ جوانوں اور ایک شہری کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندی درجات دعااور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔

وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انھیں ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانی مسلح افواج دہشت گردی کیمکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں ،پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں