لاہور (گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان انگلش کائونٹی میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ ہو گئے۔اکیس سالہ فاسٹ بولر سمر ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کریں گے جس میں وہ ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔
زمان خان لاہور قلندرز پی ڈی پی پروگرام کی پہچان ہیں۔آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر لاہور قلندرز کے فاتح اسکواڈ کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔