جو بائیڈن

دیوالیہ ہونا کوئی آپشن نہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکا کا دیوالیہ ہونے کا خطرہ شدید ہونے لگا تاہم جو بائیڈن نے اس امکان کو یکسر مسترد کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے دیوالیہ ہونے کے خطرات شدید تر ہونے لگے، چند ماہ کے دوران کئی امریکی بینک ڈیفالٹ کرچکے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے دیوالیہ ہونے کے خطرات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میز پر ڈیفالٹ کوئی آپشن نہیں ہے، ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کے درمیان واحد راستہ معاہدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرض کی حد بڑھانے کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔یکم جون سے پہلے قرض حاصل کرنے کی حد میں اضافے کی ڈیل نہ ہوئی تو 31.4 کھرب ڈالرز کی مقروض دنیا کی سب سے بڑی معیشت کریش کرجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں