حج مفروضے

سعودی عرب، حج مفروضے کے دوسرے تجربے کا آغاز، متعدد اداروں کی شرکت

ریاض(گلف آن لائن)سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے آئندہ حج سیزن کی تیاری کے سلسلے میں متعدد اداروں کی شرکت کے ساتھ حج مفروضے کے دوسرے تجربے کا افتتاح کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ کے نائب وزیر عبدالفتاح المشاط نے کہا کہ اس سال حج مفروضے کی سرگرمی ماضی کی نسبت زیادہ ہمہ جہت اور وسیع ہے۔ اس میں 3000 بسیں اور مختلف اداروں سے10,000 افراد شریک ہوں گے۔

اس میں حجاج کرام کے پورے سفر پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس سفر کا آغاز مکہ معظمہ سے ہوگا۔ اس کے بعد عرفات اور دیگر مقدس مقامات شامل کیے جائیں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت حج عمرہ حج سیزن کے آغاز سے قبل ایک اور مفروضے پر عمل درآمد کرے گی، جو کہ وزارت حج اور ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے کام کرنے والے تمام شعبوں کی آپریٹنگ صلاحیت کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کریگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فرضی تجربات وزارت حج کو کچھ ایسے اشارے فراہم کریں گے جس سے حج کے آپریشنل نظام اور حجاج کرام کی ضروریات اور مسائل سے آگاہی میں مدد ملے گی۔المشاط نے نشاندہی کی کہ یہ فرضی تجربات گرانڈ پر حجاج کے لیے تیاریوں کی عکاسی کرتے ہیں، کیونکہ یہ صرف نقل و حمل اور کیٹرنگ تک ہی محدود نہیں ہیں، بلکہ دیگر شعبوں سے متعلق دیگر فرضی تجربات کا بھی احاطہ کرتے ہیں۔ ان میں شہری دفاع، کیٹرنگ، واقعات کے وقوع پذیر ہونے کے وقت خطرات سے آگاہی اور روک تھام شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں