اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہِ ہیں،شہدا اْن کے خاندان اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی پر لازم ہے۔وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق یوم تکریم شہدا پا کستان کے حوالے سے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک بھر میں شہدا پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دن منایا گیااس دن کو منانے کا مقصد شہدا کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ قوم کو پیغام دینا ہے شہدا ، اْن کے خانداں اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی پر لازم ہے۔9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔9 مئی کے واقعات کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جی ایچ کیو سمیت لاہور میں جناح ہاوس پر بھی مشتعل افراد نے دھوا بول دیا تھا۔ شہدا کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کی وجہ سے ہم ایک آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
شہدا کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہِ ہیں۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ 23 کروڑ عوام شہدا سے پیار کرتی ہے۔پوری قوم شہیدوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں سے آج پاکستان کا سر فخر سے بلندہے۔