شیخ رشید احمد

لوگوں کے انگوٹھے کاٹ دیں پھر بھی موجودہ حکومت کوووٹ نہیں پڑینگے’ شیخ رشید

لاہور(گلف آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی کے آنے اور جانے سے سیاست کی صحت پرکوئی اثر نہیں پڑتا فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمیشہ سے کرتے آ رہے ہیں ،سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں ،جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جوپہلی بارپارٹی چھوڑ رہاہو ،جہاں جہاں نظریہ ضرورت جائے گا وہاں وہاں یہ جائیں گے ۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جب جج یہ کہتے ہیں آ پ کو پریس کانفرنس کے بغیر نہیں چھوڑیں گے اورٹوئٹ ڈیلیٹ کریں دنیا کو سمجھ آجاتی ہے کہ پردے کے پیچھے کیاہورہاہے ،چیف جسٹس صاحب نے کہا ہے و ہ اللہ کی رضا کے لئے کام کررہے ہیں، اللہ کی رضامخلوق خداکی دادرسی میں بھی ہے ،جشن منانے والے سن لیں ایک ماہ میں ان پر بھی وقت آنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بِکنے والوں کی منڈیاں لگی ہیں ،لوگوں کوصرف کیمروں کے آگے سے گزارا جارہا ہے ، لوگوں کے انگوٹھے کاٹ دیں پھر بھی موجودہ حکومت کوووٹ نہیں پڑیں گے۔انہوں نے ایک مرتبہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا دوسری مرتبہ گھیرا ئوکیا ۔میں بار بار کہہ رہا ہوں کے مسئلہ اقتصادی ہے غربت ہے مہنگائی اور بیر روزگاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں