مسعود خان

امریکہ اور پاکستان کے طلباء دونوں ملکوں کے تعلقات کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، سفیر مسعود خان

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے طلباء دونوں ملکوں کے تعلقات کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ا۔ پاکستانی سفیر نے جینی ایلیمنٹری اسکول کے طلبا کے گروپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ اپنانے کا پروگرام لوگوں پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے کثیر الثقافتی تعلقات کی تعمیر کو فروغ دینے کا ایک بہترین اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں طلبا کے علم کی وسعت اور پاکستان اور اس کے لوگوں کے لیے انہوں نے جو ہمدردی پیدا کی وہ حیرت انگیز ہے، طلباء نے پاکستانی آرٹ، جغرافیہ، کھیلوں کے شعبوں پر پریزنٹیشنز پیش دی۔ طلباء نے پاکستانی فنون، دیگر معلومات اور کوئز میں بھی حصہ لیا جبکہ پاکستانی ترانے پر ان کی پرفارمنس نے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس پروگرام کے تحت بعض طلباء نے اردو سیکھنے کا انتخاب کیا جبکہ دیگر نے پاکستانی فنون اور ثقافت پر توجہ مرکوز کی۔

انہوں نے پاکستان پر ایک جیوپارڈی گیم سیریز تیار کی، کورس کی قیادت گریڈ فائیوکی طالبہ مارگریٹ میلیا کررہی تھی۔ سفارت خانے میں پاکستان ایمبیسی ایڈاپشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ڈی سی پبلک اسکول کا عالمی سطح پر تعلیم کو فروغ دینے کا اقدام ہے۔ پاکستان کے سفیر نے امریکی اور پاکستانی سکولوں کے ساتھ رابطوںکو بڑھانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے درمیان باہمی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

طلبا نے اپنے کیپ اسٹون پراجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر پاکستان کے متنوع مناظر کی عکاسی کرنے والا ایک اجتماعی آرٹ ورک تیار کیا، ایک فٹ بال جس پر طلبا کے نام تھے۔ اس موقع پر ایک ٹرک آرٹ منی ایچر بھی سفیر کو پیش کیا گیا۔سفیر مسعود خان نے طلبا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جینی ایلیمنٹری سکول کی پروگرام کوآرڈینیٹر سارہ بشر کو طالب علموں کی اتنی اچھی تیاری کرنے پر ان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن پارٹنرشپس واشنگٹن پرفارمنگ آرٹس پینیلوپ مستو اور انچارج گلوبل ایجوکیشن ڈی سی پبلک سکولز عطارا محمد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک بہت ہی کامیاب باہمی ثقافتی تبادلے کا قیمتی موقع فراہم کیا۔ ایمبیسی ایڈاپشن پروگرام جو ڈی سی پبلک سکولز اور واشنگٹن پرفارمنگ آرٹس کے درمیان ایک مشترکہ تعاون کا منصوبہ ہے جس کا مقصد ایک بڑھتی ہوئی باہم مربوط اور ثقافتی طور پر متنوع دنیا میں کامیابی کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

یہ پروگرام پانچویں اور چھٹی جماعت کے طلبا کو اپنے ساتھی ملک کی زبان، ثقافت، تاریخ جغرافیہ، فنون اور ثقافت کے بارے میں جاننے کی اجازت دیتا ہے۔ اساتذہ ایک تعلیمی سال کے دوران کلاس روم کے دوروں کے لیے اپنے سفارتی شراکت داروں کی میزبانی کرتے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر طلبا سیکھے ہوئے ا ہے اسے ظاہر کرنے کیلئے ایک کیپ اسٹون پریزنٹیشن دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں