ایل پی جی

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4 فیصدکی نمو

مکوآنہ (گلف آن لائن)ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 577 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 557 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اپریل میں 43 ملین ڈالرمالیت کاایل پی جی درآمد کیاگیا جوگزشتہ سال اپریل میں بھی 43 ملین ڈالرتھا، مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں ایل پی جی کی درآمدات میں ماہابہ بنیادوں پر2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مارچ میں 44 ملین ڈالرمالیت کاایل پی جی درآمد کیاگیا جواپریل میں کم ہوکر44 ملین ڈالرہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں