مصدق ملک

اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہوگا،مصدق ملک

اسلام آباد(گلف آن لائن) وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل مل رہا ہے اور اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہوگا۔ایک انٹرویو میں وزیر مملکت نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازعات کو تھمنا ہوگا، رکنا ہوگا، ایسے تو کریانہ کی دکان نہیں چلتیں، آپ ملک کیسے چلا سکتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ گیس پر 1700 ارب روپے کا گردشی قرضہ تھا، ہم نے گیس پر گردشی قرضے کو صفر کردیا ،ایل این جی پر بھی گردشی قرضے کو صفر کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار دو روسی وزیر 86 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے، روس سے رعایتی قیمت پر تیل مل رہا ہے اور اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہوگا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اہم فیصلے کیے جارہے ہیں اور حالات کو بہتر کرنے کیلئے مشکل فیصلے کیے جارہے ہیں، آگے بڑھنے کیلئے ہمیں چھوٹے کاروبارکرنیوالوں کو پروموٹ کرنا ہے، بجٹ میں چھوٹے کاروبار کرنیوالوں کو سہولتیں دینے پرغور کررہے ہیں،ہم نے تاپی گیس منصوبے سے سستی گیس لانی ہے، اس پر تیزی سے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈز عمران خان نے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ڈلوادیے یہ پیسے پاکستان کے اکاؤنٹ میں آنے تھے۔مصدق ملک نے کہا کہ آئین سے ماورا اور قانون سے بالا ترکچھ نہیں ہونا چاہیے، 9 مئی کی ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو شناخت کرکے پکڑا جارہا ہے، نادرا سیتصدیق کے بعد لوگوں کو گرفتار کیاجارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں