جیسن روئے

انگلش کرکٹر امریکی لیگ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے پر تیار

لندن (گلف آن لائن) انگلینڈکے بیٹر جیسن روئے امریکی لیگ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے پر تیار ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس نائٹ رائیڈر نے جیسن روئیکو 2 سال کے معاہدے کی آفر کی ہے، جیسن روئے جلد امریکی لیگ کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔معاہدیکے بعد جیسن روئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈکے ریس ٹاپلی اور ہیری بروک سمیت 6 کھلاڑیوں کو امریکی لیگ سے معاہدے کی آفر ہوئی ہے، انگلینڈ کے باقی کھلاڑی بھی لیگ کرکٹ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کرنیکو تیار ہیں۔خیال رہیکہ میجرلیگ کرکٹ 13جولائی سے امریکہ میں کھیلی جائیگی، ان دنوں انگلینڈ میں ”ایشیز”کھیلی جائے گی۔انگلش کرکٹ بورڈ نے امریکہ میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں