سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم

کراچی(گلف آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر بازیابی کے لیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم دیدیاہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ پولیس نے عدالت میں 3 لاپتا افراد کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی۔

پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وارث خان، اعظم عثمانی اور عرفان علی گھر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے محمد عثمان کی گمشدگی سے متعلق بھی پیش رفت رپورٹ جمع کرائی، جس میں کہا گیا کہ محمد عثمان ایم پی او کے تحت نظر بند ہے۔ عدالت نے محمد عثمان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

علاوہ ازیں عدالت نے کے پی کے حراستی مراکز سے رپورٹس طلب کرلی۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر رپورٹس پیش کریں۔ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں