فہیم اشرف

میں پاکستانی لڑکی سے شادی کروں گا اور لڑکی والدین کی پسند کی ہوگی، فہیم اشرف

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہاہے کہ میں پاکستانی لڑکی سے شادی کروں گا اور لڑکی والدین کی پسند کی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں قومی کھلاڑی فہیم اشرف نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں ان سے میزبان کے ساتھ ساتھ شرکاء نے بھی دلچسپ سوال و جواب پوچھے۔

پروگرام میں شریک ایک مداح نے شعیب ملک اور حسن علی کی مثال دیتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ بیشتر کرکٹر بھارتی لڑکیوں سے شادی کرتے ہیں تو کیا آپ بھی بھارتی لڑکی سے شادی کریں گے یا پھر کسی اور سے؟مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ میں پاکستانی لڑکی سے شادی کروں گا اور لڑکی والدین کی پسند کی ہوگی۔

قومی کرکٹر کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ والدین کہاں رہتے ہیں، جس پر فہیم اشرف نے بتایا کہ پھول نگر میں۔میزبان نے فہیم اشرف کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فہیم اشرف پاکستانی لڑکی سے شادی کریں گے اور لڑکی کا تعلق پھول نگر سے ہوگا، جس پر کھلاڑی نے کہا کہ دعا کریں کہ انہیں لڑکی پسند ا?جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں