عالمی دن

دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا گیا

لاہور (گلف آن لائن) دنیا بھر میں بدھ کے روز انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا گیا ۔پاکستان میں ہر سال 2لاکھ سے زائد افراد تمباکو نوشی کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور3کروڑ افراد سگریٹ پینے کی عادت میں مبتلا ہیں، جبکہ حقہ اور شیشہ استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی انسانی جسم کو کھوکھلا کر دیتی ہے،اثرات بھی انسانی جسم پر تاخیر سے ظاہر ہوتے ہیں،تمباکو کے استعمال سے منہ،پھپھڑوں کا کینسر، دل کی بیماریاں برین سٹروک،شوگر جیسے مرض بڑھ رہے ہیں،18 سال سے کم عمر کے افراد بھی سگریٹ نوشی کے عادی ہورہے ہیں۔ماہرین طب کا کہنا ہے پاکستان میں تمباکو نوشی میں کمی لانے کے لئے قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات کے حوالے سے بھی آگاہی دینا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں