کورونا وائرس

کورونا وائرس کے13کیس رپورٹ ،7مریضوں کی حالت تشویش ناک

اسلام آباد (گلف آن لائن)ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے13کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بدھ کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار153ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے13افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے،

اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.60فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اسلام آباد میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 374ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا ، مثبت کیسز کی شرح 0.27 فیصد رہی۔گلگت میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران188ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے دو ٹیسٹ مثبت آئے ، مثبت کیسز کی شرح 1.06 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں