عمران اشرف

لاہور کے اندرون شہرمیں زندگی گزارنا واقعی دل گردے کا کام ہے ‘ عمران اشرف

لاہور(گلف آن لائن) نامور اداکار عمران اشرف نے کہاہے کہ ڈرامہ سیریل ”ہیر دا ہیرو ”لاہور کے اندرون شہر میں شوٹ کرنے کا موقع ملا ہے، میرا تعلق کراچی سے ہے اور مجھے پہلی بار لاہور کا وہ حصہ دیکھنے کا موقع ملا ہے جو ہماری نظروں سے اوجھل تھا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اندرون شہر کی تنگ او ر تاریک گلیوں میں شوٹ کرنے کا بہت ہی مزہ آیا ۔

میں حیران تھا کہ لوگ تنگ اور گنجان آباد علاقے میں کس طرح زندگی گزارتے ہیں لیکن وہاں رہنے والے سارے لوگ خوش تھے ۔میں تو یہ کہوں گا کہ لاہور کے اندرون شہرمیں زندگی گزارنا واقعی دل گردے کا کام ہے لیکن میں نے وہاں کسی کے چہرے پر نا گواری نہیں دیکھی ۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اپنی تاریخ اور ثقافت سے جڑے رہنا چاہتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں