کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا وائرس کے5کیس رپورٹ ،مثبت کیسز کی شرح0.25فیصد رہی

اسلام آباد((گلف آن لائن))ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5کیس رپورٹ ہوئے ،7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جمعرات کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار36ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے5افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے،

اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.25فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،اسلام آباد میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 227ٹیسٹ کئے گئے جن میں سیایک ٹیسٹ مثبت آیا ، مثبت کیسز کی شرح 0.44 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں