اسامہ میر

ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ سلیکٹرز نے کرنا ہے’ اسامہ میر

لندن(گلف آن لائن) ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں ووسٹرشائر ریپڈز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کرکٹر اسامہ میر نے کہاہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ پہلی مرتبہ کائونٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا اور اتنا اچھا پرفارم کیا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بچپن سے ہی خواہش تھی کہ ایک نہ ایک دن کائونٹی کرکٹ میں پرفارم کروں۔ بولنگ ہو یا بیٹنگ کوشش رہتی ہے کہ ٹیم کیلئے وننگ پرفارمنس دوں۔

صرف تین میچز کا کنٹریکٹ تھا کوشش تھی کہ ایسا پرفارم کروں کہ بعد میں ضرور سوچیں کہ کاش پورے سیزن کیلئے سائن کر لیتے، امید ہے مستقبل میں دوبارہ کانٹی کرکٹ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔اسامہ میر نے کہا کہ اظہر علی جیسے لیجنڈ کرکٹر ووسٹر شائر کا حصہ تھے ان کے کانٹی کرکٹ کے تجربے سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، کوچ قدیر علی اور کرکٹر کاشف علی نے بھی بھر پورسپورٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی پہلی مرتبہ نمائندگی کی، بہت پذیرائی ملی، ملتان سلطانز میں کپتان رضوان، کوچ اینڈی فلاور اور عبدالرحمان اور حیدر اظہر سمیت تمام سینئر نے بہت سپورٹ کیا، ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ سلیکٹرز نے کرنا ہے، کوشش ہے جس فارمیٹ میں کھیلوں بہترین پرفارمنس دوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں