تعطیلات

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے، وفاقی نظامت تعلیمات اداروں کے سربراہان ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری سکولوں میں بھی آج سے دو ماہ کی چھٹیوں کا آغاز ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں