دالوں، چینی

مئی میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی ریکارڈ 37.9 فیصد کی سطح پر رہی’ ادارہ شماریات

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان میں گزشتہ ماہ مئی میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر ریکارڈ 37.97 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی پیمائش کے پیمانے کنزیومر پرائس انڈیکس کا نیا بیس ایئر 2015-2016 رکھا گیا جو اربن سی پی آئی اور رورل سی پی آئی پر مشتمل ہے۔اربن سی پی آئی میں 35 شہر اور صارفین کی 356 اشیا ء شامل ہیں، رورل سی پی آئی میں 27 دیہی مراکز اور صارفین کے استعمال کی 244 اشیا ء رکھی گئی ہیں۔نئے بیس ایئر کے بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ بیس ایئر 16-2015 میں 12 اہم گروپس کے لیے نیشنل سی پی آئی بھی اربن سی پی آئی اور رورل سی پی آئی کے شرح پر لی گئی ہے کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی مئی میں ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مئی میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 1.58 فیصد اضافہ ہوا، سبزیاں، دالیں اور چکن کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ملک میں جولائی 2021 سے مئی 2022 کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مہنگائی کی شرح 29.16 فیصد رہی۔کنزیومرپرائس انڈیکس کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد تھی، جس کو ادارہ شماریات نے اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح قرار دیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہانہ بنیاد پر مئی میں اپریل کے مقابلے میں 1.58 فیصد اضافہ ہوا، جس میں اربن سی پی آئی میں 1.50 فیصد اضافہ اور رورل سی پی آئی میں 1.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہونے والی اشیاء میں اربن میں آلو 17.22 فیصد،گڑ 15.73 فیصد،چکن 11.31 فیصد،انڈے 7.1 فیصد،میدہ،6.4 فیصدچاول1.93 فیصد،دال مونگ 1.67 فیصد،دال چنا 1.63 فیصد،دال مسور 1.6 فیصد،رورل میں آلو 25.3 فیصد،چکن 9.36 فیصد،ملک پایوڈر 6.6 فیصد،انڈے 6.58 فیصد،چاول4.86 فیصد رہا۔ماہانہ بنیاد پر قیمتوں کی شرح میں کمی والی اشیاء اربن میںپیاز32.96 فیصد،ٹماٹر28.89 فیصد،تازہ سبزیاں 10.71 فیصد،تازہ فروٹ 3.16 فیصد،چینی 2.77 فیصد،رورل میں پیاز 31.97 فیصد،ٹماٹر 30.66 فیصد،تازہ سبزیاں18.18 فیصد،تازہ فروٹ3.13 فیصد،چینی 1.79 فیصد رہی۔

سی پی آئی کے تحت مئی 2023 میں مئی 2022 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ 37.97 رہا جس میں اربن سی پی آئی میں اضافہ 35.09 فیصد اور رورل سی پی آئی میں 42.18 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔سالانہ بنیاد پر جن اشیا ء کی قیمتوں کی شرح میں اضافہ اور کمی ریکارڈ کی گئی ان میں ۔اربن میںسگریٹ148.33 فیصد،چائے112.18 فیصد،آلو108.17 فیصد،میدہ99.02 فیصد،گندم94.84 فیصد،انڈے90.27 فیصد،چاول85.18 فیصد،دال ماش58.24 فیصد،

دال مونگ57.79 فیصد،تازہ فروٹ53.18 فیصد،ڈرائی فروٹ49.79 فیصد جبکہ رول میں سگریٹ127.23 فیصد،آلو 113.54 فیصد،چائے106.35 فیصد،میدہ100.5 فیصد،گندم93.46 فیصد،انڈے88.31 فیصد ، چاول86.35 فیصد،دال مونگ 66.27 فیصد رہی۔ماہانہ بنیاد پر قیمتوں کی شرح میں کمی والی اشیاء میں اربن میںپیاز32.96 فیصد،ٹماٹر28.89 فیصد،تازہ سبزیاں10.71 فیصد،تازہ فروٹ3.16 فیصد،چینی2.77 فیصد اور رورل میںپیاز31.97 فیصد،ٹماٹر30.66 فیصد،تازہ سبزیاں18.18 فیصد،تازہ فروٹ3.13 فیصد،چینی1.79 فیصد،پیاز : 17.7 فیصد شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں