بلاول بھٹو زر داری

پاکستان 200 بھارتی ماہی گیروں اور 3 سویلین قیدیوں کو رہا کرے گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان 200 بھارتی ماہی گیروں اور 3 سویلین قیدیوں کو رہا کر ے گا۔ جمعہ کو ایک ٹوئٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سے قبل 198 بھارتی ماہی گیروں کو اس سال 12 مئی کو وطن واپس بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی انسانی ہمدردی کے معاملات پر سیاست نہ کرنے کی پالیسی کے مطابق ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں ہمدردی کو سیاست پر ترجیح دینی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں