لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں6جون تک توسیع کردی

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں6جون تک توسیع کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواست پر سماعت کی ۔ عمران خان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ سماعت کے آغاز پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار عدالت کے باہر گاڑی میں موجود ہیں ۔

جس پر فاضل جج نے کہا کہ انہیں کمرہ عدالت کے اندر ہونا چاہیے تھا جس پر عمران خان کو فوری کمرہ عدالت میں لایا گیا ۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کیا آپ نے درخواست گزار کو شامل تفتیش کرنے لیے نوٹس بھیجا ۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار شامل تفتیش نہیں ہوئے اس لیے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ۔ فاضل جج نے تفتیشی افسر کو درخواست گزار کا بیان لینے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ آپ ان سے جو سوالات پوچھنا چاہتے ہیں پوچھیں ۔

سرکاری وکیل نے استدعاکی کہ بیان دیتے وقت وکیل ساتھ نہ ہوں ۔جسٹس انوار الحق نے کہا کہ آپ سے جو سوالات پوچھیں جائیں آپ جواب دیں گے ۔جس پر عمران خان نے کہا کہ میں بالکل تیار ہوں ۔تفتیشی افسر نے ظل شاہ کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کر لیا ۔ عدالت نے سماعت 6جون تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں