مریم اورنگزیب

پاک ترکیہ شراکت داری دونوں برادرعوام کے درمیان اخوت ومحبت اور بھائی چارے کے لازوال رشتوں کا مظہر ہے، وزیراطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی شراکت داری دونوں برادرعوام کے درمیان اخوت ومحبت اور بھائی چارے کے لازوال رشتوں کا مظہر ہیے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے بتایاکہ وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ پہنچ چکے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ رجب طیب ایردوان کی تیسری مدت صدارت کی حلف برداری کی تاریخی تقریب اور ترکیہ کے بھائیوں بہنوں کی خوشیوں میں شریک ہونے کے بارے میں بتایا اورکہاکہ پاکستان اور ترکیہ کی قیادت کے درمیان قریبی شراکت داری دونوں برادرعوام کے درمیان اخوت ومحبت اور بھائی چارے کے لازوال رشتوں کا مظہر ہے جبکہ قائد محمد نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے ترکیہ کے صدر ایردوان کے ساتھ ذاتی برادرانہ تعلقات نے اخوت کے اس بندھن کو مزید منفرد اور مظبوط بنا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں