سپریم کورٹ

کسی کی اشیاء اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ دیا ہے کہ کسی کی اشیاء اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں۔سپریم کورٹ نے کاروباری مسابقت کر برقرار رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ جاری کردیا، 13صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔فیصلے میں کہا کہ اخلاقیات، ایمانداری اور شفاف لین دین کاروبار کے بنیادی اصول ہیں،

تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں دھوکہ دہی پر مارکیٹنگ اور غیر منصفانہ مسابقت کی ممانعت ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت کے سامنے مقدمہ میں اصل سوال یہ تھا کہ کیا دھوکا دہی سے کسی دوسرے ادارے کا ٹریڈ مارک استعمال ہو سکتا ہے، کسی شخص کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کسی اور کی اشیاء اپنے نام سے بیچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں