کھادوں کی کھپت

مصالحہ جات کی برآمدات میں اضافہ، کھادوں کی کھپت میں کمی

اسلام آباد / کراچی (گلف آن لائن)مصالحہ جات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شماریات اور اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو 306.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

دوسری جانب ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کھادوں کی کھپت میںسالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مئی کے اختتام تک ملک میں 2490000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔

مزید برآںٹیلی کام مشینری کی درآمدات میں 10 ماہ کے دوران 68 فیصد کمی ہوئی جبکہ درآمدات کا حجم 779 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں