لاہور (گلف آن لائن)مشیر کھیل وہاب ریاض نے کہ ہے کہ ایشیاء کپ میں جن ٹیموں نے پاکستان آنے کی مخالفت کی یا ساتھ نہیں دیا پی سی بی کو انکے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔ایک انٹرویومیں مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ سری لنکا ،بنگلہ دیش اور افغانستان کو ہمیشہ برے وقت میں پاکستان نے سپورٹ کیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان اگر پاکستان میزبانی کی مخالفت کرتا ہے تو پھر پی سی بی کو بھی انکی مخالفت کرنی چاہئے۔وہاب ریاض نے کہا کہ ورلڈ کپ پاکستان میں ہو یا نیوٹرل وینیو پر پاکستان کو کھیلنا چاہئے۔
انہوںنے کہاکہ ابھی بھی خواہش ہے کہ پاکستان کی طرف سے کھیل سکوں،ورلڈ کپ اورایشیاء کپ میں خواہش ہے کہ چھلانگیں مار مار کر پاکستان کی طرف سے کھیلوں۔وہاب ریاض نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کے فاسٹ باولنگ کیمپ میں باولنگ کروں۔ انہوںنے کہاکہ میں سپورٹس مین ہوں جب تک میں اپنی تیاری نہیں رکھوں گا تب تک چل نہیں سکوں گا۔ انہوںنے کہاکہ کیمپ میں دوسرے باولرز دوست ہیں اس میں صرف یہ کوشش ہوتی کہ اپنا آپ بہتر کرسکوں۔
مشیر کھیل نے کہاکہ ابھی ڈومیسٹک کرکٹ نہیں ہورہی اس لئے لیگز کھیلنی ہے اس لئے پریکٹس کی وجہ سے کیمپ کا کہا۔ انہوںنے کہاکہ یہ نہیں چاہتا کہ میں بغیر دعوت کے کیمپ میں چلے جائوں اور لوگ کہیں کہ اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی سی بی نے مجھ سے ابھی تک کیمپ میں بلانے کے لئے رابطہ نہیں کیا،ریڈ بال کھیلتا نہیں ہوں اس لئے مجھے نہیں بلایا گیا۔