عارف لوہار

عارف لوہار نے جھنگ میں شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا

لاہور(گلف آن لائن) نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے جھنگ میں شاندار پرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا ۔بتایا گیا ہے کہ عارف لوہار نے ایک نجی کمپنی کی جانب سے جھنگ میں منعقدہ تقریب میں پرفارمنس دی جہاں شرکاء ان کے گیتوں پر دیوانہ وار جھومتے رہے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

عارف لوہار نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت کے رنگ بہت خوبصورت ہیں ، میں چاہے جس مقام پر بھی پہنچ جائوں میں پنجاب کی ثقافت کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان اور خصوصاً پنجاب کی ثقافت پر فخر ہے ، میں جب بیرون ممالک بھی سفر کرتا ہوں تواپنے ملک کا سفیر ہوتا ہوں اور اپنی ثقافت کو اجاگر کرتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں