صدر اشرف بھٹی

کاروبار رات 8بجے بند کرنے کاحکومتی فیصلہ خوش آئند،معاشرے پر مثبت ہونگے’اشرف بھٹی

لاہور( گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کاروبار رات جلد بند کرنے کے فیصلے کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، صرف اس پر تحفظات ہیں کہ حکومت کو اس طرح کے فیصلوں سے قبل اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے ، ملک معاشی طور پر جن حالات سے دوچار ہے ایسے حالات میں حکومت کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اس کیلئے متفقہ اور موثر حکمت عملی بنائی جانی چاہیے تاکہ کسی فیصلے کے دورس اثرات برآمد ہوں۔

اپنے دفتر میں بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کا کاروبار رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،ہم نے صرف اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ اس طرز کے فیصلوں سے قبل اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی اعتماد میں لینا چاہیے تاکہ سو فیصد نتائج حاصل کرنے کی راہ ہموار ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تخمینہ لگایا ہے کہ اس اقدام سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہو گی جو پاکستان جیسے غریب ملک کے لئے بڑا ریلیف ہے ، اگر اس فیصلے پر سو فیصد عملدرآمد ہو گیا تو اس کے ہمارے معاشرے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے جس کی موجودہ حالات میں اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کا جلد آغاز اور مقررہ وقت پر بند کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں ، مطالبہ ہے کہ اس فیصلے پر پورے ملک بلا تفریق عمل ہونا چاہیے اور کسی خاص علاقے یا گروہ کو اس میں چھوٹ نہیں ملنی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں